گل زمین فٹبال کپ،24میچز میں 80گول ، آل برادرز فہرست
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
مسلم لیگ یوتھ لیگ اورپیغام پاکستان کے تحت 15روزہ گل زمین فٹبال کپ میں کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکی
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں 3 روز کے دوران 3 مختلف گرائونڈز میں کھیلے گئے 24 میچز کے دوران 80 گول کیے گئے،آل برادرز نے ہیٹ ٹرک کرکے اب تک کے میچز میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا آغاز ہوگیا، جس میں بلوچ کمیونٹی کی 96 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میںایک ہزار سے زائد فٹبالر کھیل رہے ہیں۔ تین روز کے دوران کھیلے گئے میچز میں ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ بلوچ الیون ہارونیہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بلوچ الیون نے 2-0 سے ہارونیہ اسپورٹس کو ہرا دیا۔ دوسرا میچ پھول پتی اسٹار بمقابلہ ینگ عیدن کے درمیان ہوا جس میں پھول پتی اسٹار نے 2-1سے مدمقابلہ کو شکست دے دی۔ تیسرا میچ موسیٰ لاشاری بمقابلہ کراچی محمدن کھیلا گیا جس میں موسیٰ لاشاری نے 5-3 سے کراچی محمدن کو شکست دے دی۔ دوسرے روز کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ پاک اسپورٹس بمقابلہ ینگ پنجگور کھیلا گیا۔ جس میں پاک اسپورٹس نے حریف کو 3-2سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔ دوسرا میچ لیاری برادرز بمقابلہ وہاب الیون کھیلا گیا۔ جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا، جبکہ پلینٹی پر وہاب الیون نے جیت اپنے نام کرلی۔ تیسرا میچ بلوچ محمدن اور نواں لین اسٹارکے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا بعد ازاں نواں لین اسٹار نے پلینٹی پر حریف ٹیم کو شکست دے دی۔تیسرے روز کے دوران کھیلے گئے میچز میں پہلا میچ کلری محمدن اور حبیب الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں کلری محمدن نے حریف ٹیم کو 5-0سے شکست دے دی۔ دوسرا میچ میں عثمان آباد یونین بمقابلہ ساجدی بلوچ کھیلا گیا۔ جس میں دونوں ٹیمیں 3-3گول سے برابر رہیں بعد ازاں پلینٹی پر عثمان آباد نے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ تیسرا میچ تاج مسلم بمقابلہ رمضانیہ اسپورٹس کھیلا گیا۔ جس میں دونوں ٹیمیں 3-3گول سے برابر رہیں جبکہ پلینٹی پر رمضانیہ اسپورٹس نے جیت اپنے نام کرلی۔ چوتھا میچ صابر اسپورٹس بمقابلہ سن آف بلوچ کے درمیان کھیلا گیا جس میں صابر اسپورٹس نے مدمقابل کو 1-0سے شکست دے دی۔ اسی طرح سے حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں پہلے روز کھیلے گئے میچز کے دوران پہلا میچ پیر بخش بلوچ بمقابلہ جمیل شہید کھیلا گیا۔ جس میں جمیل شہید نے 5-0 سے حریف ٹیم کو شکست دے دی جبکہ دوسرا میچ شرافی اسٹار بمقابلہ صبرہ بلوچ ہونے والے میچ میں آزاد شرافی نے 4-1 سے صابرہ بلوچ کو شکست دے دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
ملتان (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے ہرادیا،ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بنائے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر195رنزبناسکی۔سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی