کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مظہر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت رکھتی ہے جس کے ظلم و ستم کے نتیجے میں علاقے میں گیارہ ہزار خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں موجود پاکستان کی فوج یہاں کے لوگوں کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے جس پر کشمیری اس کے مشکور ہیں۔انہوں نے آزادجموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ پرامن مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے لیے پرامن طور پر سڑکوں پر نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے مظاہروں کو برداشت نہیں کیا جاتا اور بھارتی حکومت طاقت سے جواب دیتی ہے۔ پیر مظفر شاہ نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد جموں و کشمیر میں رائج جمہوری حقوق اور آزادیوں کے درمیان فرق کو ملحوظ نظر رکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے اس لئے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جب کہ بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزادکشمیر پرکسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔
جنرل عاصم منیر کا بیانیہ اور بھارتی اضطراب
مزید :