City 42:
2025-07-26@06:34:08 GMT
کراچی ایئرپورٹ پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اُسامہ ملک:کراچی ایئرپورٹ سے اسٹار گیٹ جاتے ہوئے دو گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ایئرپورٹ سے اسٹارگیٹ جاتےہوئے2گاڑیوں میں تصادم ہوا،ریسکیو کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں تصادم کےباعث2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
حادثے کے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چالان ہونے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار زخمی رکشہ ڈرائیور کو تھانے لے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا چالان زیادہ سواریاں بٹھانے پر کیا گیا تھا۔