Express News:
2025-05-04@12:26:49 GMT

نیلم منیر کے ولیمے کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر، اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔

حال ہی میں نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور ان کی مہندی، نکاح اور برات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ اب اداکارہ نے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

دولہا محمد راشد نے ولیمے کے دن کالی شیرانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ نیلم چمکدار سلور گرے لباس میں نہایت حسین لگ رہی ہیں۔ یہ جوڑا اپنی خوبصورت تصاویر میں بے حد پُرکشش نظر آرہا ہے اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن بنی ہوئی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

یاد رہے کہ یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ نیلم منیر نے کسی اماراتی سے شادی کی ہے تاہم اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نیلم منیر

پڑھیں:

بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند

بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند کردیے گئے۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے سوشل میڈیا اکاونٹس، جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ سچوئیشن روم کے اینکر مبشر ہاشمی اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔
اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ اور جیو گروپ کے دو مزید چینلز ’ہنسنا منع ہے‘ اور ’جیو سوپر‘ کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہود علوی نے اپنی دوسری بیٹی رخصت کر دی
  • مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کی مودی سے ملاقات
  • پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا
  • بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند
  • ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا، وائرل انسٹا پوسٹ جعلی قرار
  • ٹام کروز اور انکی مبینہ گرل فرینڈ آنا دے آرماس کے ہیلی کاپٹر میں سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل
  • میچ کے دوران اسٹینڈ میں بیٹھا شائق 20 فٹ بلندی سے گرگیا، ویڈیو وائرل
  • ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب، خود سے منسوب جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید
  • سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پابندی پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ابتدائی عسکری تربیت کے بعد وادیِ نیلم کے عوام میں جوش وخروش