اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء صفائی کو دلائل کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء صفائی کو دلائل کا آخری موقع پر دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی، اعجاز چودھری کے وکیل دلائل کے لیے پیش نہ ہوئے، پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
دوران سماعت اعجاز چودھری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں کہتے ہیں آپ فیصلہ نہیں کرتے اور خود عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، پچھلی کئی تاریخوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
ایڈمن جج منظر علی گل نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آخری موقع دے رہی ہے اگر اگلی تاریخ پر اعجاز چودھری کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کر دیں گے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024
بعدازاں عدالت نے اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ضمانت کی درخواستوں پر
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔