ٹرمپ کا پینس سے مصافحہ، کارٹر کے جنازے میں اوباما کے ساتھ بیٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے دوران اپنے سابق نائب صدر مائیک پینس سے مصافحہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پرواشنگٹن میں سابقہ اور موجودہ امریکی انتظامیہ کی شخصیات جمع تھیں۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹرمپ اور پینس کے درمیان تعلقات 2017 سے 2021 تک جاری رہنے والے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے خاتمے کے بعد سے کشیدہ ہیں۔
ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران پینس نائب صدر تھے۔پینس نے اس وقت ٹرمپ کے ساتھ وفاداری سے کام کیا لیکن انہوں نے چھ جنوری 2021 کو 2020 کے الیکشن میں ٹرمپ کی شکست کو الٹانے کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے منتخب صدر کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔(جاری ہے)
پینس نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن ٹرمپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔
کارٹر کی آخری رسومات میں جمعرات کو پینس ٹرمپ کے پیچھے بیٹھ گئے۔ وہ جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما سمیت سابق صدور کے ساتھ دوسری صف میں تھے۔ بائیڈن اور ان کی نائب صدر کملا ہیرس اگلی صف میں تھیں۔ٹرمپ اور پینس نے چہرے پر ہلکے تاثرات کے ساتھ مصافحہ کیا اور پینس نے سر ہلایا۔ اس کے بعد پینس نے سب کے بیٹھنے سے پہلے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا سے مصافحہ کیا۔ جنازے کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ اور اوباما نے مسلسل گپ شپ کی اور اوباما نے مسکرانے سے پہلے ٹرمپ کے جواب میں سنجیدگی سے سر ہلایا۔ پینس نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حمایت نہیں کی تھی۔ تاہم ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دے دی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: ٹرمپ کی پینس نے ٹرمپ کے کے ساتھ
پڑھیں:
صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کے ہمراہ اے ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔
حکومتِ پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ ادارے اس دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔