اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آر ایل این جی کی قیمت میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ جبکہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 6 سینٹ بڑھا کر 12 ڈالر 60 سینٹس کی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 23 سینٹ کم کر کے 12 ڈالر 66 سینٹس کردی ہے۔
آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل این جی کی قیمت میں کے لیے
پڑھیں:
اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے سب سے خوبصورت اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔
ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔
اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔
حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔
حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔
180 سے زائد فلموں میں اداکاری اور متعدد ایوارڈز حاص کرنے والی ریکھا کی اس حویلی کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے جو پاکستانی 3 ارب روپوں سے زائد ہیں۔