Daily Ausaf:
2025-04-25@11:39:20 GMT

پی ٹی آئی کے مزید کارکنان کو رہائی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے مزید 11 کارکنوں کو رہائی مل گئی۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 11 کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

راولپنڈی جیل سے 710 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 192 کارکنوں کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق 507 کارکنان اس وقت ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں‌ اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر جیل ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا۔

جیل ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت نے آج معمول کی ملاقات کیلیے کوئی نام نہیں دیے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلیے ایک طریقہ کار پہلے سے وضع کیا گیا ہے، عمران خان سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، پی ٹی آئی قیادت جیل حکام کو ملاقاتیوں کے نام بھیج دیتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کیا گیا

پڑھیں:

جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا: ایمل ولی خان

— فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ، سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ دونوں ملک اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ ایک دوسرے کو تباہ اور برباد کر دیں۔

ایمل ولی خان نے سینیٹ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں امن کے خواہشمند، عدم تشدد کے پیروکار اور انتہا پسندی کے مخالف جنگ کے خلاف آواز اٹھائیں، ہمیں اپنے وطن اور قوم کی خاطر امن کے پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا۔

بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں جو ماحول دیکھا، یہ جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈائیلاگ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں، رضا مندی ظاہر کی گئی تو میں پاکستان کی خاطر جاؤں گا، میں ان شاء اللّٰہ بات کروں گا ماحول ایسا بنائیں گے کہ بھائی چارے والا ماحول بنے، ہم ہندوستان، چین، افغانستان اور ایران سب کے ساتھ دوستانہ ماحول چاہتے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ماحول خراب کرنا بھی چاہتا ہے ہم نہ کریں کیونکہ اس میں ہماری قوم کا نقصان ہے، قوم کا سوچتے ہوئے ہمیں امن کا پیغام دینا ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ واہگہ بارڈر بند کیا گیا لیکن کرتار پور کیوں کھلاچھوڑ دیا ہے؟ کیا اجمیر شریف جانے کی اجازت دی گئی ہے؟ تو پھر آپ کیوں کرتارپور کھلا چھوڑ کر امتیاز برت رہے ہیں، اگر بند کرنا ہے تو سب بند کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا: ایمل ولی خان
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
  • کوئٹہ، عدالت عالیہ بلوچستان کا 3 ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کارکنوں کی رہائی کا حکم
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا
  • سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات