ملتان یونین آف جرنلسٹ کا الیکشن، 18 نشستوں پر 27 اُمیدوار مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں، فنانس سیکرٹری کی نشست پر منظر عباس اور سرفراز علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مجلس عاملہ کی گیارہ نشستوں پر دل زیب آکاش، عادل چوہدری، شیخ فیصل کریم، سلمان قریشی، ایم شہباز احمد، ملک ساجد، شکیل چوہدری، رانا محمد اقبال، محمد علی، قسور عباس، محمد علی شاہ، فیصل جہاں اور ثقلین نقوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، امیدواران آج بروز ہفتہ دو بجے دوپہر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کی دو نشستوں پر سیکرٹری کی کی نشست پر
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer