صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو سہ پر پانچ بجے طلب کر لیا، اہم قانون سازی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو سہ پر پانچ بجے طلب کر لیا، اہم قانون سازی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہوگا۔
زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے جاری مدارس رجسٹریشن ارڈیننس پیش کیا جائے گا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی قومی اسمبلی کا
پڑھیں:
ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف
اسلام آباد:ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔