منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے عملے نے ایک کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل، سائیڈ پینلز اور دیگر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر لی گئی جو کہ انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔برآمد ہونے والی کرسٹل آئس اور ہیروئین کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے خیرپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
یہ انعام کارکردگی مینجمنٹ اور ایف بی آر کے منظور شدہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ان کی کارکردگی کی درجہ بندی کی بنیاد پر منظور کیا جائے گا، یہ اقدام محکمے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔