سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی

کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میںپہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.

35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو سعودی عرب سے ملانے والی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ یہ کنکشنز پاکستانی مسافروں، خاص طور پر حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین