4 سابق کرکٹرز پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے اپنے ہال آف فیم میں چار مزید کرکٹ لیجنڈز کو شامل کر لیا ہے۔ ان کرکٹرز میں مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور، اور مصباح الحق شامل ہیں۔
ان نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں کرکٹرز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہال آف فیم میں شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور ان کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں پہلے سے شامل کرکٹرز میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان، اور ظہیر عباس شامل ہیں۔ ان عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہال آف فیم میں پاکستان کرکٹ پی سی بی ان کرکٹ
پڑھیں:
17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔