شکارپور: ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
شکار پور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالسمیع قریشی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت میں (انویسٹیگیشن) آئی او کو پیش نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے میاں گوٹ تھانے کے آئی او کو ایس ایچ او مظفر شیخ کو گرفتار کرکے طلب کرنے کا حکم کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے مسلسل نوٹس نکالے گئے لیکن توجہ نہ دی گئی جس پر توہین عدالت پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔
اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔
ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔