مخدوم طالب المولیٰ روحانیت، سیاست میں ہمہ گیر شخصیت تھے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم محمد الزمان طالب المولیٰ کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روحانیت، سیاست اور ادب کے میدان میں ایک ہمہ گیر شخصیت تھے۔ چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مخدوم طالب المولیٰ ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی انصاف، جمہوریت اور انسانی وقار کے اصولوں کے لیے وقف کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے