گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو کی بذریعہ انٹرپول گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کا وفاق کو خط
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔
اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ نے درخواست کی ہے کہ ملزم وصی اللّٰہ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرنے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ سندھ نے
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔