پاکستان میں متنازع عورت مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں کے موقع پر ’’عورت مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس مارچ اور اس میں لگائے جانیوالے نعروں کے حوالے سے پاکستان کے مذہبی حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ مارچ روز اول سے ہی متنازع ایونٹ بن گیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عورت مارچ انتظامیہ پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا جو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہائیکورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میں نے ہائیکورٹ کا یہ آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب نے ایڈووکیٹ جنرل کو بانی سے ملاقات کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالتی حکم کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آ رہا ہے۔