سندھ ہائیکورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری ہو گیا۔
عدالت میں 4 دو رکنی اور 4 سنگل بینچز 13 جنوری سے 8 فروری تک مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسٹر کے مطابق بینچ ون چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس اکبر سروانہ پر مشتمل ہو گا، جس میں ای سی ایل، پیمرا اور پی ٹی اے سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہو گی۔
سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہوگئیں۔
بینچ ٹو جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ کریمنل کیسز، درخواست ضمانت، نیب، بینکنگ، اے ٹی سی اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔
روسٹر میں کہا گیا ہے کہ بینچ تھری جسٹس جنید غفار اور جسٹس عبد الرحمٰن پر مشتمل ہو گا، بینچ تھری کسٹم، ٹیکسیشن ایکسائز اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔
بینچ فور جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس ارشد حسین پر مشتمل ہو گا، جس میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور پانی کی فراہمی سے متعلق کیسز کی سماعت ہو گی۔
اس کے علاوہ بینچ فور ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور دیگر اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت بھی کرے گا۔
روسٹر کے مطابق جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو، جسٹس اقبال کلہوڑو، جسٹس فیصل کمال اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت پر مشتمل ہو اور جسٹس
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔