اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں گجرات میں بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ’لینڈ روٹ ایجنٹ‘ سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم شہریوں کو غیر قانونی سرحد پار کرانے میں ملوث ہے جبکہ دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔
3 روز قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغانی شہری کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افغانی شہری کے موبائل فون سے انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق اہم شواہد بھی ملے۔

خیال رہے کہ یونان اور لیبیا میں کشتی حادثوں کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے بعد وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران اپنے محکمہ کے افسران اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے

پڑھیں:

کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار

کراچی:

سندھ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔  ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔

گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنۃ الخوارج کےانتہائی مطلوب کارندے تھے، جو بعد میں مارے گئے تھے۔

گرفتارملزم زید اللہ عرف زیدوتھانہ ایکسائزکورنگی اوراے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
  • اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط
  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار