ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کون اِن اور کون آؤٹ؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے اسکواڈ میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
امام الحق، محمد ہریرہ اور اسپنر ابرار احمد کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، محمد علی، کاشف علی اور روحیل نذیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس بار عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
شان مسعود اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل ان کے نائب ہوں گے۔
بابراعظم، کامران غلام، رضوان، سلمان، نعمان اور خرم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔
انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایسے پانچ مسائل کا شکارافراد، جنہیں گھی فائدہ نہیں نقصان پہنچا سکتا ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا
تصویر بشکریہ کرک انفوآسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
بعدازاں ٹِم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل جوش انگلس کا 43 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
آسٹریلیا نے یہ ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ٹِم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹِم ڈیوڈ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔