بگ بیش لیگ کا یادگار لمحہ، بیٹے کو مارے گئے چھکے کا کیچ باپ نے پکڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔
یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ لیا۔
اس موقع پر لیام ہیسکٹ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں۔ جب شوہر نے اہلیہ کو بیٹے کے چھکا کھانے پر تسلی دینے کی کوشش کی تو انہوں نے مایوسی میں شوہر کا ہاتھ جھٹک دیا، جس پر مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
یہ لمحہ جلد ہی وائرل ہوگیا اور شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ لے آیا جبکہ میچ کے اختتام پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 56 رنز سے شکست دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔