منڈی بہاء الدین‘ مکان میں دھماکا‘ خاندان کے 6افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
منڈی بہاالدین (صباح نیوز) علاقے کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق صبح سویرے دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتا ل پھالیہ اور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں4 خواتین اور 1 بچی بھی شامل ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، دھماکے سے پڑوسی کے مکان کی چھت بھی گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں البیضاء روڈ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں الاقصیٰ ریڈیو کے نامہ نگار سینیر صحافی سعید امین ابوحسنین اپنی بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ ریڈیو کی طرف سے ابو حسنین کی شہادت پر گہرے رنجم و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منظم قتل عام قرار دیا۔ الاقصیٰ ریڈیو نے بتایا کہ سعید ابوالحسنین تقریباً بیس سال سے میڈیا میں کام کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے ساؤنڈ انجینئرنگ اور ریڈیو مکسنگ کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے فیلڈ رپورٹنگ کے میدان میں بھی کام کیا۔