کوئلہ کان حادثہ: 11 لاشیں نکالی جا چکیں، ایک کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے کہا ہے کہ اسپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوئلہ کان سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور اب تک کوئلہ کان سے 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کان سے ایک لاش نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
یاد رہے کہ کان میں گیس بھرنے سے 9 جنوری کی شب دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی تھی اور کان میں کام کرنے والے 12 کانکن پھنس گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین کاریز چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی سنجدی کوئلہ کان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین کاریز چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی سنجدی کوئلہ کان ریسکیو ا پریشن جاری کوئلہ کان
پڑھیں:
لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔