Jasarat News:
2025-07-26@08:16:28 GMT

مہاجروں پر تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ، ڈاکٹر سلیم

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی(جسارت نیوز)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مہاجروں کو تعلیم میں پیچھے رکھنے کیلئے نت نئے منصوبے تیار کئے جاتے رہے ہیں جس کا مقصد سندھ کے دیہی علاقوں کے نااہل طلباء کو کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی یونیورسٹیوں میں داخلے دلوانا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ مہاجر نوجوانوںکو تعلیمی عمل سے دور رکھنا ہے۔ جس کیلئے پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت برسہا برس سے مہاجر دشمن سازشوںمیں مصروف ہے ، سندھ کے تعلیمی بورڈ جنہیں اب براہ راست متعصب دیہاتی سندھ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں 2024ء میں ایم ڈی کیٹ میں جس طرح دھاندلی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔ اندرون سندھ کے جن طلباء کے دونمبری سے اے ون گریڈ دلوایا گیا ان طلباء کو کراچی کے جعلی ڈومیسائل بنواکر انہیں کراچی کی انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلے کروائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم جوکہ مہاجروں کو ہتھیار تھا اور مہاجر ہمیشہ اعلیٰ تعلیم یافتہ قوم کہلاتی تھی اسے ایک منصوبے کے تحت تعلیمی میدان میں بلکل پیچھے کردیا گیا ہے۔ کراچی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں سے محروم ہیںاور نجی یونیورسٹیوں میں تعلیم کیلئے ان کے پاس وسائل نہیں اس لئے اب مہاجروں پر تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کے

پڑھیں:

سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ کا پرائیوٹ گاڑی میں استعمال، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے ایم ایس معطل

کراچی:

سندھ گورنمںٹ سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامر کو سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پرائیوٹ گاڑی پر لگانے پر معطل کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے ذمے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معطل ہوئے ڈاکٹر آغا عامر نے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنی پرائیویٹ کار میں لگا رکھی تھی، اوریجنل نمبر پلیٹ کا کلر یلو تھا جسے گرین کلر کرکے نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ بھی کردی گئی تھی۔ وہ پرائیویٹ کار کوئی اورشخص چلاتا تھا۔

منگل کو ایم ایس کے قریبی دوست کی سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس جی ایس۔ 6751 جب شاہراہ بھٹو کے ٹول پلازا پہنچی  تو وہاں موجود عملے نے ٹول ٹیکس طلب کیا جس پر گاڑی میں موجود شخص نے ٹول ٹیکس دینے سے انکار کیا اور کہا کہ سرکاری گاڑی ہے اور میں سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کا ایم ایس ہوں۔

اس پر ٹول ٹیکس والوں کو شبہ ہوا اور انھوں نے گاڑی کی تصاویر بناکر متعلقہ حکام کو بھیج دیں جس پر چیف سیکرٹری سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کے تحریری احکامات جاری کردئیے۔


واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے 20 دسمبر 2024ء کو  سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد کے ایم ایس ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی گریڈ 20 کا تبادلہ کرکے  گریڈ 19 کے ڈاکٹر آغا عامر کو ایم ایس مقرر کیا تھا۔ ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی گریڈ20 کی سینیارٹی لسٹ میں 5 ویں نمبر پر ہیں اور ڈاکٹر آغا عامر گریڈ 19 کی سینیارٹی لسٹ میں 140 ویں نمبر پر تھے لیکن حکومت سندھ نے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ڈاکٹر آغا عامر کو قواعد کے برخلاف تقرری کے احکامات جاری کیے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
  • سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ کا پرائیوٹ گاڑی میں استعمال، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے ایم ایس معطل