NEW DEHLI:

بھارتی بازیگر نے ہتھوڑی سے 22 کیل اپنی ناک میں ٹھونک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرل مین کے نام سے معروف کرانتھی کمار نے منفرد فن کا مظاہرہ اٹلی میں شو کے دوران کیا، جس میں اس نے ہتھوڑی کا استعمال کرتے ہوئے 22کیل ایک منٹ میں ناک میں ٹھونکے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا
  • ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ