چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی سیکرٹریٹ لاہور میں کام شروع کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ لاہور میں کام شروع کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس وفد میں آئی سی سی کے لاجسٹک اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ آئی سی سی حکام نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا وزٹ کرکے دستیاب سہولیات کو دیکھا اور اپنی تجاویز بھی پی سی بی حکام سے شیئر کیں۔
آئی سی سی وفد کے کچھ لوگ اب پاکستان میں ہی قیام کریں گے، اگلے ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی، جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا باقاعدہ سیکرٹریٹ بھی لاہور میں کام شروع کردے گا۔ آئی سی سی وفد نے اس سے پہلے کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی وزٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ ڈرینج ورک کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم کی رواں ماہ تکمیل کیلیے اعتماد ظاہر کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ا سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی نے پی سی بی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔