چیمپئنز ٹرافی کےلیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ، میچل مارش، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس، مارنوس لبوشین، الیکس کیری، میتھیو شارٹ، جوش انگلس، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، میچل مارش اور ایرون ہارڈی ملک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
فوٹو: فائلپنجاب میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کےلیے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025 کی منظور دے دی۔ قانون کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قانون پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر فوری طور پر نافذ ہوگا۔
متن کے مطابق داخلہ فارم کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا، خفیہ معلومات کو غیر مجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزا ہوگی۔
اسی طرح حکومت غریب خاندانوں کےلیے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کرے گی، بیماریوں کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو کونسلنگ دی جائے گی۔
مذکورہ بل منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔