وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔
کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک لاکھ گھر تعمیر کریں گے، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھر تعمیر کرکے دیں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے پاس اپنا گھر اور اپنی چھت نہیں اور نہ ہی ان کے پاس زمین کا ایسا ٹکڑا ہے جس پر وہ اپنا گھر تعمیر کرسکیں، کی سہولت نہیں، جلد ایسے مستحق افراد کے لیے اسکیم کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت ان افراد کو بالکل مفت پلاٹ دیے جائیں گے جس پر وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے قریب آبادی والے علاقوں میں جگہوں کی نشاندہی کریں، حکومت مستحق افراد کو ان علاقوں میں 3 مرلے کے پلاٹ بالکل مفت فراہم کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکیم ایک سال ایک لاکھ گھر بے گھر افراد تعمیر سال میں 5 لاکھ خاندانوں کالا شاہ کاکو مستحق خاندان مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم مفت پلاٹ نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکیم بے گھر افراد سال میں 5 لاکھ خاندانوں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم نواز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف گھر تعمیر نواز شریف نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
عید پر بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم، مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں۔ مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہو گا۔ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کا ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم ہو گیا، ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سراہتے رہے۔ مریم نواز نے صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ عید، عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طور پر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں۔ وزیراعلی نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئے۔ پہلی مرتبہ پنجاب کے 10ریجن،41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی۔ کولیکشن پوائنٹ بنا کر ہر گھر کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں میں موجود آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کیا گئے۔ لاہور میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تخمینے سے زائد یعنی 100فیصد سے زائد آلائشیں اکٹھی کر کے بروقت تلف کرنے کا بہترین انتظام کیا۔ سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری رہا۔ مریم نواز نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسروں اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ الحمدللہ عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔ مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے۔ برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے لیہ/ فتح پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دئیے ہیں۔