شعیب اختر سےبالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں شعیب اختر اور شاہد کپور کو گرمجوشی سے مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہاں جی! ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آرہا ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
ویڈیو میں شعیب اختر اور شاہد کپور کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں جن کو شاہد کپور کندھے پر تھپکی دیتے نظر آتے ہیں۔
یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی افتتاحی تقریب کی ہے جس میں شاہد کپور کے علاوہ پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے اسٹیج پر کئی مشہور شخصیات نے بھی پرفارم کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘31 جنوری کو ریلیز ہو گی جس کی وہ تشہیر کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’دیوا‘ میں شاہد کپور پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے شامل ہیں جو کہ صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 14 فروری طے کی گئی تھی تاہم اب اسے 31 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹی20میچ شاہد کپور شعیب اختر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹی20میچ شاہد کپور
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔