سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی قرار دیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہے، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین ضروری ہوگی۔
عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے تحت کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین بھی لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ، زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ اور دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: زائرین کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ (M-Tag) لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ بغیر ایم ٹیگ کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ فیصلہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔