کمشنر کراچی کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی، رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔
کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔
سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔
انھوں نے کہا عوام کو فوری ریلیف دینے کےلیے پرائس کنٹرول کےلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول کمشنر کراچی
پڑھیں:
آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
FLORIDA:عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور پاپ کلچر آئیکون ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں فلوریڈا میں دل کے جان لیوا اٹیک کے باعث چل بسے۔ ان کی موت پر مختلف حلقوں، خصوصاً سیاسی و کھیلوں کی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ریپبلکن نیشنل کنونشن 2024 میں اپنی ولولہ انگیز شرٹ پھاڑ تقریر سے توجہ کا مرکز بننے والے ہلک ہوگن نے حالیہ برسوں میں سیاسی سطح پر بھی متحرک کردار ادا کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دیرینہ دوست ہونے کے ناتے ہلک ہوگن کو خصوصی مقام حاصل رہا۔
مزید پڑھیں: لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
دونوں شخصیات کا تعلق 1980 کی دہائی سے قائم تھا جب ایک طرف ٹرمپ نیویارک کے معروف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون تھے اور دوسری جانب ہلک ہوگن ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (WWF) کے مقبول ترین ستارے کے طور پر جانے جاتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کو بہادر، مضبوط، ذہین اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم دل رکھنے والا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا۔
‘ہلکوسٹر’ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ مکمل طور پر ہمارے نظریے کے ساتھ تھے۔
ہلک ہوگن اور ٹرمپ دونوں کو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) ہال آف فیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔