پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔
سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔
انھوں نے کہا عوام کو فوری ریلیف دینے کےلیے پرائس کنٹرول کےلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول
پڑھیں:
اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں نصف سے زیادہ متاثرین خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام نے اس جارحیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اسے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے۔
کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی نے کہا کہ بیانات اور کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ اسرائیل کو اس نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اس رپورٹ کو "جھوٹا اور توہین آمیز" قرار دے کر مسترد کر دیا۔