پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
میڈیاذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کی درخواست پر سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
آرڈر میں لکھا گیا کہ ’چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے ختم ہونے کے بعد سینیٹر کو دوبارہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اعجاز چوہدری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، گزشتہ سال مارچ میں بھی ان کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
گزشتہ سال نومبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے واقعات پر اعجاز چوہدری سمیت 21 دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر باضابطہ فردجرم عائد کی تھی۔
اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ ممبر ہونے کے باوجود انہیں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں، ہمیں کسی قسم کی بھی سختی جھکا نہیں سکتی، ریاستی جبر کا ایک دن خاتمہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروڈکشن ا رڈر جاری اجلاس میں شرکت اعجاز چوہدری سینیٹر اعجاز چوہدری کے
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور
شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، ڈاکٹر شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔