Islam Times:
2025-08-04@00:03:55 GMT

آرمی چیف کا ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

آرمی چیف کا ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اس بریفنگ میں شریک تھے۔ شرکاء نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ایک سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے خیبر پختونخوا کے سیاستدانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاستدانوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔

دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کرسکتا ہے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اس دورے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور فتنہ خوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اس بریفنگ میں شریک تھے۔ شرکاء نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ایک سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

پاک فوج میں شامل زیڈ-10 ایم ای ہیلی کاپٹر کن صلاحیتوں کا حامل؟

تصویر: آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی قابل ذکر خصوصیات کیا ہیں؟

آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاک آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والا زیڈ-10 ایم ای اسٹیٹ آف دی آرٹ صلاحیتوں سے مالامال ہے، جس میں دن رات اور ہر طرح کے موسم میں لڑنے صلاحیت موجود ہے۔

زیڈ-10 ایم ای جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سوٹ سے آراستہ ہے۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟

فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر دور حاضر کے جدید میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے مسلح ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کی موثر انداز میں دشمن کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سپہ سالا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرگڑھ میں اس جدید ہیلی کاپٹر کے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور اس کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب
  • ہرگز نہ بھولیں
  • حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور، چینی درآمد کا حتمی آرڈر بھی جاری
  • غزہ میں دشمن کا آخری ہتھیار بھوک
  • حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور
  • پاک فوج میں شامل زیڈ-10 ایم ای ہیلی کاپٹر کن صلاحیتوں کا حامل؟
  • غریب کا دشمن غریب
  • سندور تو اُجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
  • انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل