بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔اس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف
چودھری نے استثنا کی درخواست دائر کی،جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔جج نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تین عبوری درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضلعی عدلیہ کی جانب سے عبوری ضمانت میں 23جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ سیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیا نے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ رمنا میں 26نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے ،ضلعی عدلیہ نے تھانہ رمناکیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پردلائل کے بعدفیصلہ محفوظ کیاتھا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں تھانہ رمنا کیس میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی۔اس دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ آنا ہے، ان کی حاضری جیل میں ہونا ہے۔وکیل انصر کیانی نے کہا کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔پراسیکیوٹراقبال کاکڑ نے کہا کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے ملزمہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھابعدازاں درخواست منظور کرلی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی درخواست نے کہا کہ بی بی کی
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔