وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی ، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی ۔حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔ کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔