ارکان قومی اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات 15جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات 15 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت
کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگرارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے متعلقہ قوانین کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایم این ایز تفصیلات 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کودینے کے پابند ہیں، پاسداری نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔