Al Qamar Online:
2025-11-05@02:03:12 GMT

مودی نےبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

مودی نےبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا

‍‍‍‍‍‍

ویب ڈیسک — 

بھارت کے وزیر اعظم نے پیر کو کشمیر کے متنازع خطے کے شمال مشرق میں ایک سرنگ کا افتتاح کیا ہے جو ہر موسم سرما میں بھاری برف سے دوسرے علاقوں سے الگ تھلگ ہو جانے والے علاقے لداخ تک رسائی کا ذریعہ ہو گی۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق 932 ملین ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے میں ایک دوسری سرنگ کے علاوہ پلوں اور اونچی پہاڑی سڑکوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ لداخ بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان واقع ایک سرد علاقہ ہے جو کئی دہائیوں سے ان ملکوں میں علاقائی تنازعات کا باعث ہے۔

جب مودی ریزورٹ ٹاؤن سونمرگ 6.

5 کلو میٹر طویل سرنگ کا افتتاح کرنے کے لیے آئے تو اس موقع پر سخت سکیوریٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔

یہ قصبہ وادی کشمیر کے صنوبر کے درختوں سے سرسبز پہاڑوں کے آخر میں واقع ہے۔ لداخ اس علاقے سے گزرتے ہوئے چٹانی درہ زوجیلہ کے پار شروع ہوتا ہے۔







No media source now available

"زیمارف” نام کی نئی سرنگ کے بننے کے بعد پہلی بار لداخ تک پورے سال کے دوران رسائی حاصل ہو جائےگی۔

منصوبے کے تحت بننے والی دوسری سرنگ تقریباً 14 کلومیٹر طویل ہو گی جو درہ زوجیلا کی بجائے قریب کے دوسرے راستے سے سونمرگ کو لداخ سے ملائے گی۔ یہ سرنگ 2026 میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سردیوں میں لداخ اور سونمرگ دونوں ہی میں شدید برف باری کے نتیجے میں پہاڑی گزرگاہوں کے بند ہونے کے باعث ہر سال تقریباً چھ ماہ تک علاقے کے باقی شہروں سے کٹ جاتے ہیں۔

پیر کو سرنگ کے افتتاح کے موقع پر علاقے میں پولیس اور فوجیوں کی نفری تعینات کی گئی اور وزیر اعظم کے دورے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر اہم چوراہوں پر چوکیاں قائم کی گئیں۔







No media source now available

فوجیوں نے متعدد مقامات پر بندوق بردار نشانے بازوں کو بھی تعینات کیا جبکہ فضا میں ڈرون مسلسل علاقے کی نگرانی کرتے رہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شدید سردی میں شرکت کی۔ مودی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ منصوبے سے سڑک کے ذریعہ علاقے کے مختلف حصوں میں رابطوں میں بہتری آئے گی اور خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر بھارتی رہنما کی کابینہ کے کچھ وزراء اور کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی موجود تھے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں سرنگ کے ذریعہ رابطہ وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان شہریوں کو سال بھر نقل و حرکت کی آزادی فراہم کرے گا وہیں یہ منصوبہ بھارت فوج کے لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے وہ لداخ میں آپریٹ کرنے کے لیے نمایاں طور پر بہتر صلاحیتیں حاصل کرے گی۔







No media source now available

گزشتہ سال اکتوبر میں مسلح حملہ آوروں نے سرنگ کے منصوبے پر کام کرنے والے کم از کم سات افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ کم از کم پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

حملے کےلیے پولیس نے علاقے میں بھارتی حکمرانی کے خلاف دہائیوں سے لڑنے والے عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایاتھا۔

سال 2019 میں نئی دہلی نے کشمیر کی نیم خود مختار آئنی حیثیت اور زمین اور ملازمتوں پر مقامی لوگوں کی وراثتی ملکیت کے حق کے ختم کر دیا تھا۔

بھارت کی وفاقی حکومت نے سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو یونین علاقوں لداخ اور جموں کشمیر میں بھی تقسیم کر دیا تھا۔

یہ بھارت کی تاریخ میں اس قسم کا پہلا اقدام تھا کہ جس کے تحت کسی ریاست کی حیثیت کو وفاق کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کر دیا گیا۔




بھارت اور پاکستان دونوں ملک کشمیر کے اپنے اپنے کنٹرول والے حصوں کا انتظام چلا تے ہیں۔ نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ ان کے ملک کا حصہ ہے۔

بھارت کے زیر اہتمام کشمیر کے حصے میں عسکریت پسند 1989 سے نئی دہلی کی حکمرانی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

بہت سے کشمیری مسلمان یا تو ان باغیوں کے اس علاقے کے بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام دونوں حصوں کو متحد کرنے کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں یا پھر وہ پاکستانی حکمرانی کے تحت یا مکمل طو پر ایک آزاد ملک کے طور پر بنائے جانے کے حق میں ہیں۔

نئی دہلی کا اصرار ہے کہ کشمیر کی عسکریت پسندی پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی ہے۔




اسلام آباد اس الزام کی سختی سےتردید کرتا ہے اور بہت سے کشمیری اسے آزادی کی ایک جائز جدوجہد سمجھتے ہیں۔

دہائیوں پر محیط اس تنازعے میں ہزاروں شہری، عسکریت پسند اور سرکاری فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف بھارت اور اس کا دوسرا ہمسایہ چین سال 2020 سے لداخ کے علاقے میں ایک مسلح تنازعہ ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔باوجود اسکے کہ یجنگ اور نئی دہلی نے گزشتہ سال اکتوبر میں متنازعہ علاقوں میں گشت پر اتفاق کیا تھا۔

چین اور بھارت نے علاقے میں اپنی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں جنہیں توپ خانے، ٹینکوں اور لڑاکا طیاروں کی مدد حاصل ہے۔

(اس خبر میں شامل معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے زیر انتظام علاقے میں کشمیر کے نئی دہلی سرنگ کے کے لیے کر دیا

پڑھیں:

بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کیلئے ملزمان اور انکے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے۔ پی آئی ایل میں درخواست کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر (بھارت) کی جیلوں میں بند قیدیوں کو واپس لایا جائے۔ اس درخواست میں محبوبہ مفتی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے، قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری عدالتی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کے وکیل نے استدلال کیا کہ 5 اگست 2019ء کو جب دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تھا اس وقت بہت سے قیدیوں کو دور دراز ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔

پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں کلومیٹر دور ان کی نظربندی عدالت تک ان کی رسائی، خاندان کے لوگوں اور وکیلوں سے ملاقاتوں کو متاثر کرتی ہے، سفر کی لاگت خاندانوں کے لئے بہت زیادہ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی نظربندی آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 کے تحت دیئے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر مساوات کا حق، خاندانی رابطہ، موثر قانونی امداد اور جلد سماعت۔ انہوں نے کہا کہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات نہیں کر سکتے کیونکہ دوری ہونے کے سبب اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ رشتہ داروں کے لئے باقاعدگی سے سفر کرنا بھی مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی خود ہی سزا بن جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کے لئے ملزمان اور ان کے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ عملاً اس وقت ناممکن ہو جاتا ہے جب قیدی کو دور کی جیل میں رکھا جاتا ہے۔ غور طلب ہے کہ بہت سے معاملات میں کچھ نظربندوں کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر یونین ٹیریٹری (جموں و کشمیر) سے باہر جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی
  • اہم انتظامی اختیارات پر بھارت کے کنٹرول کی وجہ سے کشمیر حکومت کے اختیارات بہت کم ہو گئے ہیں، عمر عبداللہ
  • مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کے خلاف مودی حکومت کی کارروائیوں سے نوجوان صحافیوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا
  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • تاجکستان سے بھارتی فوج کی بے دخلی، آینی ایئربیس کا قبضہ کھونے پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع