ٹنڈو محمد خان: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کے حل کیلیے کچہری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر بدین، سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے ٹریژری آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے موقع پر شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ ٹریژری آفس سے تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو اگر کسی بھی قسم کی ناانصافی کا سامنا ہو تو وہ اپنی شکایات جمع کرائیں، ان کے مسائل کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر حل کیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ افسر ذکیہ پروین نے بتایا کہ ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بروقت حل کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ افسر عبدالقادر میمن نے وضاحت کی کہ گریجوئٹی کے 10 کیسز زیر التوا ہیں، جبکہ پنشن کے تمام کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، کچہری کے دوران مختلف محکموں کے ملازمین نے اپنی شکایات درج کرائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مسائل
پڑھیں:
ٹنڈومحمد خان ،BISP پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے BISP پروگرام کی رقوم سے مستحق خواتین سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس نقدی اور 2 شناختی کارڈ برآمد کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر ماتحت اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع و شکایات موصول ہونے پر کارروائی۔ تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی حدود گاؤں کمال خان چانگ میں کاروائی کرکے BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز 1000/1000 روپے کٹوتی کرنے والے 2 ڈیوائس ہولڈر نور حسن چانگ اور الھوسایو چانگ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس (Jazz Cash) اور نقد رقم اور 2 خواتین کے شناختی کارڈ برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ضلع ٹنڈو محمد خان کی پولیس نے عوام سے اپیل ہے کہ کہیں بھی BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز کٹوتی کی شکایات موصول ہوں تو فوری قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں۔ حکومت کی جانب سے مستحق خواتین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔