برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات قابل مذمت: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد+لندن (نوائے وقت رپورٹ+عارف چودھری) برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ دوستی گرم جوشی اور اعتماد کی علامت ہے۔ 1.7 ملین پاکستانی نژاد برطانوی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد افراد کا برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستانی نژاد برطانوی صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سیاست، کھیل اور فنون میں پاکستانیوں کی شاندار کامیابیاں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد اور سیاسی استحکام کا تقاضا کرتے ہیں، اس وقت پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو سکتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ بانی چیئرمین کو رہا کیا جائے اور قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتحال سے نمٹا جائے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی حکومت میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ممکن نہیں، موجودہ وقت حقیقی عوامی مینڈیٹ کا متقاضی ہے، جعلی مینڈیٹ سے نجات ضروری ہے۔
Post Views: 1