نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ شمال مغربی ریاست میں مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کے دوران فضائی حملے میں ’غلطی‘ سے 16 شہری ہلاک ہوگئے، اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج اور فضائیہ نے شمال مغربی اور وسطی علاقے میں مسلح جرائم پیشہ گروہوں (ڈاکوؤں) کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے، یہ ڈاکو دیہی بستیوں کے مکینوں کو قتل کرتے اور بڑے پیمانے پر اغوا کرتے ہیں۔

نائیجیریا کی فضائیہ کے ترجمان ایئر وائس مارشل اولسولا اکنبویوا نے اتوار کی رات دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ریاست زمفارا میں ہفتے کی رات ایک فضائی حملے میں ڈاکوؤں کو نشانہ بنایا گیا، فضائیہ مغوی متاثرین کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈز سمیت کم از کم 16 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اکنبویوا نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس سے پہلے بھی فضائی حملوں میں عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

دسمبر 2024 میں شمالی مغربی صوبے سوکوتو میں ایک فضائی حملے کے دوران ’غلطی‘ کے نتیجے میں 10 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم جرائم پیشہ عسکریت پسندوں پر حملوں کے دوران شہری ہلاکتوں اور ان کے گھروں کو نقصان سے بچانے پر کام کر رہے ہیں۔

نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاگ جنرل کرسٹوفر موسیٰ نے کہا کہ فضائیہ نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، اس حملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائیجیریا کی کے دوران کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق

شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔

اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور السلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50 سالہ عرفان 23 اپریل بروز بدھ کو زندگی کی بازی ہار گیا۔

اسی روز اورنگی ٹاؤن گلشن احباب میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حسین زندگی سے محروم ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: ملبے تلے لاپتہ افراد کی باوقار تجہیزوتکفین کی دلدوز کوشش
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک