ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا،کانپتے ہوئے دیکھا: بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی اور جج طاہرعباس کے درمیان دلچسب مکالمہ ہوا جس میں جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیےگئے ہیں، اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جج طاہر عباس نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہاہے اگر ختم ہوگیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی، آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے، ایک جج صاحب کا بلڈپریشر 200 پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں، ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہوگیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
جمعرات30جنوری سے ہفتہ یکم فروری2025 شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے. فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے. انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے وکلا اور فیملی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں کہ پنجاب میں 13 ارب روپے ٹوٹل بجٹ صفائی ستھرائی کا ہے عید کے تین دنوں میں 30 ارب روپے خرچ کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے آلائشیں ٹھکانے لگانی ہیں، اس طریقے سے پیسے لگائے جا رہے ہیں جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں ہے.