سعودی عرب میں جعلی سونا بیچنے والا 10 رکنی پاکستانی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) سعودی عرب میں جعلی سونا بیچ کر 28 لاکھ ریال کا فراڈ کرنے والا 10 رکنی پاکستانی گروہ پکڑا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا، اس گینگ نے جعلی سونے کی اینٹیں فروخت کرنے کی دھوکہ دہی کے ذریعے 28 لاکھ سعودی ریال ( تقریباً 20 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ہتھیائی۔
اس حوالے سے مکہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھوکہ بازوں نے سونے کی اینٹوں کی نمائش کرکے مجرمانہ رویہ اپنایا اور اپنے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے یہ سونا خریدنے کا لالچ دیا، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گروہ کا جعل سازی کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ لوگ اپنے متاثرین کو ان کے ساتھ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں سونے کی اصلی اینٹیں دے کر ان کا اعتماد حاصل کرکے منافع بخش کاروبار کے بارے میں قائل کرتے، تاہم بعد میں آخر کار وہ سونے سے مشابہ دھات کے ٹکڑے ان کے حوالے کر دیتے اور پھر وہاں سے کسی اور مقام کی جانب فرار ہوجاتے، پبلک سکیورٹی میں مالی فراڈ سے نمٹنے کے یونٹ نے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف پاکستان سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والی 2 ہندو خواتین ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں، اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اس دوران گرفتار کی جانے والی خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں، ان میں سے ملزمہ عیشادیوی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمہ عیشادیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی، جس کی وجہ سے ملزمہ کو سعودی عرب پولیس نے گرفتار بھی کیا، ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا جب کہ دوسری ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کی جانب سے کیے گئے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہ دے سکی جس پر اسے بھی گرفتار کیا گیا اور دونوں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرفتار کی
پڑھیں:
سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، زائرین عرافات سے مدینہ جارہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ڈاگئی طوطالئی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔