عمران خان نے عدالت میں آنے سے انکار کیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کا تحریری حکمنامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
احتساب عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا، تاکہ کیس کیا حتمی فیصلہ سنایا جا سکے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے کہا گیا جب تک شریک ملزم بشریٰ بی بی، فیملی ممبر اور وکلا نہیں آتے، وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں کیا ہوا؟
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے 8:30 بجے سے 10:30 بجے تک دو گھنٹے انتظار کیا، دو گھنٹے انتظار کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کیس کے فیصلے کے لیے مختصر تاریخ دی جاتی ہے، فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ we news اڈیالہ جیل القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ اڈیالہ جیل القادر ٹرسٹ کیس ملین پاؤنڈ کیس عدالت میں کہا گیا
پڑھیں:
منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔
محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔
امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
مزید :