Islam Times:
2025-07-26@01:15:15 GMT

یوم علیؑ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے یوم تاسیس پر کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے ہمارے فیصلے جکڑ لیے ہیں اور ملک کی آزادی کو گروی رکھ دیا ہے۔ اگر ہم اسلام آباد میں اس دشمن کے تسلط کو توڑیں، اس کے ناپاک اثرات کا خاتمہ کریں، تو یہ غزہ اور فلسطین کی بہت بڑی مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمن کیخلاف قیام ہماری قومی غیرت اور فلسطینیوں کے خون کا تقاضا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

ولادتِ باسعادت امیرالمومنین حضرت علیؑ اور یومِ تأسیس جامعہ عروۃ الوثقی کی مناسبت سے عظیم المقاصد کانفرنس بعنوان ’’بڑھ کے خیبر سے ہے معرکۂ غزہ و فلسطین‘‘ منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں پیروانِ حیدرؑ کرار، جید علمائے اسلام اور معزز دانشور شریک ہوئے، جو امریکہ اور قابضینِ اقصیٰ کیخلاف اظہارِ برات اور مظلومینِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کر رہے تھے۔ کانفرنس سے علامہ سید جواد نقوی، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد، ڈائریکٹر جنرل فرینڈز آف فلسطین ڈاکٹر بلال الاسطل، امیر متحدہ جمعیت اہلِحدیث پاکستان علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر سید محمد حبیب عرفانی، پیر امین الحسنات، صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں الحاج غلام زین العابدین سعیدی، پیر مقدس کاظمی، علی دیپ رضوی اور علی عمار نقوی نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء

مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی کاشف ویلفیئر ٹرسٹ اور حیدری بلڈ بینک کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • نامعلوم افراد کے ہاتھوں شیر علی گولاٹو کا قتل قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
  • اچانک آل پارٹیز کانفرنس، راتوں رات یہ نیا نیریٹِو؛ علی امین نے آج آگ کیوں لگائی؟
  • سیاسی رہنما  غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی