Jasarat News:
2025-04-26@03:29:57 GMT

سکھر: سول اسپتال میں 638 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے مسائل، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، 638 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، سندھ حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ایس اختیار میرانی، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان سمیت دیگر افسران نے انہیں ایمرجنسی، آرتھو پیڈک، او پی ڈی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کرایا، اسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ سول اسپتال میں ایس این ای کے مطابق مجموعی طور پر 1102 اسامیاں ہیں، جن میں سے صرف 464 پر ڈاکٹرز، پیرامیڈک، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف تعینات ہے، جبکہ گریڈ ایک سے 20 تک کی 638 اسامیاں خالی ہیں، ان اسامیوں میں گریڈ 16 سے 20 تک کے 191 ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ خالی اسامیوں کے حوالے سے محکمہ صحت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث موجودہ عملہ شدید دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ سرجن اور دیگر ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دیں تاکہ مریضوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رات کی ڈیوٹی پر تعینات عملہ اور افسران وقت کی پابندی کریں، بصورت دیگر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سول اسپتال ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد

سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔

متعلقہ مضامین

  • دلہنیا لینے پاکستان آنے والا بھارتی دولہا واہگہ بارڈر سے خالی ہاتھ واپس
  • بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا
  • سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • بے نامی اتھارٹی پچھلے 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف