جسارت نے اپنے کارکنان کیلیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسارت کے کارکن اور ان کی اہلیہ کیلیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا ۔ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی نے کارکنان میں کارڈ تقسیم کیے، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر بھی موجود تھے۔ کارکنان اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ کارڈ کی مدد سے فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی حد مقرر ہے۔یہ کارڈ قطر تکافل کے مقرر کر دہ پاکستان کے تمام اسپتالوں میں استعمال ہوسکے گا۔جسارت اپنے کارکنوں کے لیے ہر سال ہیلتھ کارڈ کا اجرا کرتا ہے اس کارڈ کی تمام تر ادائیگی ادارہ ادا کرتا ہے۔چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر نے کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔اس کارڈ کی مدت ایک سال ہو گی اور کارڈ کی سہولت کارکنان کو27دسمبر 2025ء تک حاصل رہے گی۔یہ کارڈ کن اسپتالوں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اس کی تفصیل قطر تکافل ہیلتھ کارڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلتھ کارڈ کارڈ کی
پڑھیں:
تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-12
تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسلام کوٹ میں مریضوں کے روزانہ ڈینگی کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار محلوں میں 100مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر رورل ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں صرف 10بستر ہیں، باقی مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ڈی ایچ او ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق بیڈز بڑھانے کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ آج سے شہر میں مچھر مار اسپرے اور مچھردانیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔دوسری جانب مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا اور گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے۔