اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے   پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت  جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ  رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں  لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں صادق آباد مکان میں میں لے جاکر بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اکثر جہاں موقع پر ملتا میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا دھمکیاں دیتا کہ میرے ہاتھ کی صفائی کا تو پتا ہی ہے کسی کو بتایا تو مار دوں گا۔

بیان کے مطابق سوتیلے والد نے متعدد مرتبہ کالونی اور صادق آباد کے مکان میں مبینہ زیادتی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بے نظیر ہسپتال میں ملازم ہے۔ ایس ایچ او صادق آباد لقمان جاوید کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ کو نظر بندیوں، پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میر واعظ
  • بار بار کی پابندیاں تاریخی حقائق نہیں بدل سکتیں ہیں، میرواعظ کشمیر
  • پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • وزیراعظم ہاؤس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ