شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
میرانشاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے تاہم شمالی وزیرستان پولیس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی پی او شمالی وزیرستان ممش خیل میرانشاہ روڈ