2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے معاشی حالات کی بدولت مزید پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے سلسلے میں چلے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی بیرون ملک گئے، یہ تعداد 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار 625 تھی، اس طرح پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔
بیرون ملک جانے کی تعداد میں کمی آنے کی ایک وجہ خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزا معاملات میں کچھ سختیاں ہیں، جس کی وجہ سے کئی افراد کے ویزے مسترد ہوئے۔
ملک میں ٹیکسز اور مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے، ملک میں لاکھوں کمانے والا بھی پریشان نظر آتا ہے، کم تنخواہ والوں کا تو جینا دوبھر ہوا ہے،زیادہ تر معاشی مسائل ہی لوگوں کو بیرون ملک منتقلی پر مجبور کرتے ہیں۔
2024 میں کتنے بیرون ملک ملازمت کیلئے چلے گئے ؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے
بیرون ملک جانے کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو ترسیلات زر کے ذریعے تقویت ملتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے 2024 میں 34.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرون ملک
پڑھیں:
مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔
مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔
View this post on InstagramA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔